29 جولائی 2016 - 15:49
حکومت اگر امجد صابری اور خرم زکی کے قاتلوں کو گرفتار کرتی تو یہ دلخراش واقعات پیش نہ آتے: علامہ ناظر عباس

حکومت اگر امجد صا بری اور خرم زکی کے قا تلوں کو گر فتار کر نے میں کا میا ب ہو جا تی تو آج کا یہ دلخراش واقعہ ہر گز پیش نہیں آتا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے صدر پارکنگ پلازہ کے قریب حساس اداروں کی گاڑی پر فائرنگ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ دہشت گرد و کی اس بز دلانہ کار وائی سے ہماری فورسز کے حو صلے ہر گز کم نہیں ہو سکتے اگر دہشت گرد اور اُن کے سہو لت کار یہ سوچ رہے ہیں کہ اس طرح کی دہشت گردانہ کاروائیوں سے وہ بچ جائیں گے تو یہ اُن کی بھول ہے کچھ عر صے سے کراچی میں امن و امان کی اچھی فضاء قائم تھی لیکن ان امن دشمن دہشت گردوں کویہ امن ہضم نہیں ہوا حکومت اگر امجد صا بری اور خرم زکی کے قا تلوں کو گر فتار کر نے میں کا میا ب ہو جا تی تو آج کا یہ دلخراش واقعہ ہر گز پیش نہیںآتا صدر جیسی گنجان آباد جگہ جہاں پر ہر وقت ٹر یفک جام ہو وہاں اس طرح دہشت گردو کا بہ آسانی فرار ہوجانا بھی سوالیہ نشان ہے اس ملک میں سیا سی رشہ کشی نے عوام کو تباہ کردیاہے ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ قیام امن کے لئے کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ بھر میں بھی رینجرز کے اختیار میں فی الفورتو سیع کرے تا کہ شہر کا امن پھر سے بحال ہوہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے میں ملوث دہشت گردوکو اور اس سے پہلے بھی جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں ان میں ملوث تمام دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے کیو نکہ لواحقین انصاف کے منتظر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲